مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 18799

باب: جن حضرات کے نزدیک ایسی طلاق واقع ہوجاتی ہے اور اگر طلاق کو کسی وقت کے ساتھ جوڑ دیا جائے تو اس وقت طلاق ہوجاتی ہے

من كان يوقعه عليه ويلزمه الطلاق إذا وقت

حدیث نمبر: 18799
١٨٧٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو أسامة عن (عمر) (١) بن حمزة أنه سأل ⦗١١٨⦘ سالمًا والقاسم وأبا بكر بن عبد الرحمن وأبا بكر بن (عمرو) (٢) بن حزم وعبد اللَّه بن عبد الرحمن عن رجل قال: يوم أتزوج فلانة فهي طالق البتة، (فقالوا) (٣) كلهم: لا يتزوجها.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عمر بن حمزہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ انہوں نے حضرت سالم، حضرت قاسم، حضرت ابوبکر بن عبد الرحمن، حضرت ابوبکر بن عمرو بن حزم اور حضرت عبد اللہ بن عبد الرحمن رحمہم اللہ سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جس نے کہا کہ میں جس دن فلاں عورت سے شادی کروں اسے قطعی (بتہ) طلاق ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ ان سب نے فرمایا کہ وہ اس سے شادی نہ کرے۔

حواشی
(١) في [ب، س]: (عمرو).
(٢) في [س]: (عمر).
(٣) في [ك]: (فقال).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18799
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18791، ترقيم محمد عوامة: 18144»