مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
من كان يوقعه عليه ويلزمه الطلاق إذا وقت باب: جن حضرات کے نزدیک ایسی طلاق واقع ہوجاتی ہے اور اگر طلاق کو کسی وقت کے ساتھ جوڑ دیا جائے تو اس وقت طلاق ہوجاتی ہے
حدیث نمبر: 18795
١٨٧٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن حنظلة قال: سئل القاسم وسالم عن رجل قال: يوم (أتزوج) (١) فلانة فهي طالق [(قالا) (٢): هي (كما قال) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم رحمہ اللہ اور حضرت سالم رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا اگر کوئی آدمی یہ کہے کہ میں جس دن فلانی عورت سے شادی کروں اسے طلاق ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ جو اس نے کہا ہے اسی طرح ہوگا۔
حواشی
(١) في [س]: (تزوج).
(٢) في [س، ط]: (قال).
(٣) في [س]: (كمال).