مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
الرجل يقول: يوم أتزوج فلانة فهي طالق، من كان لا يراه شيئا باب: اگر ایک آدمی نے کہا کہ’’ جس دن میں فلانی عورت سے شادی کروں تو اسے طلاق‘‘جن حضرات کے نزدیک اس جملہ کی کوئی حیثیت نہیں
حدیث نمبر: 18775
١٨٧٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد اللَّه بن نمير عن عبد الملك بن أبي سليمان عن سعيد بن جبير في الرجل يقول: يوم أتزوج فلانة فهي طالق، قال: ليس (بشيء) (١) إنما الطلاق بعد النكاح.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ جس دن میں فلاں عورت سے شادی کروں تو اسے طلاق ہے ، اس کا کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ کوئی چیز نہیں، طلاق نکاح کے بعد ہوتی ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ك]: (شيء).