مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في (الرجل) يطلق امرأته مائة أو ألفا في قول واحد باب: اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کوایک جملے میں سو یا ہزار طلاقیں دیں تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 18747
١٨٧٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة عن عبد اللَّه قال: أتاه رجل فقال: إني طلقت امرأتي تسعة وتسعين مرة قال: فما قالوا لك؟ قال: قالوا: قد حرمت عليك، قال: فقال عبد اللَّه: لقد أرادوا أن (يبقوا) (١) عليك، بانت منك بثلاث وسائرهن (عدوان) (٢) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو ننانوے مرتبہ طلاق دے دی ہے ! انہوں نے اس سے پوچھا کہ تجھے لوگوں نے کیا کہا ؟ اس نے کہا کہ مجھے لوگوں نے کہا کہ تیری بیوی تجھ پر حرام ہوگئی۔ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تجھ پر رحم کریں، وہ تین طلاقوں کے بعد ہی بائنہ ہوگئی تھی، باقی طلاقیں گناہ ہیں۔
حواشی
(١) في [خ]: (يشقوا).
(٢) في [أ، ب، س، ط، ك]: (عدوانًا).