حدیث نمبر: 1874
١٨٧٤ - حدثنا أبو معاوية (و) (١) وكيع عن الأعمش عن إبراهيم عن همام قال: (بال) (٢) جرير بن عبد اللَّه، وتوضأ، ومسح على خفيه، فقيل له: أتفعل هذا؟ فقال: وما يمنعني، قد رأيت رسول اللَّه ﷺ يفعله، قال إبراهيم: فكان (يعجبنا) (٣) حديث جرير؛ لأن إسلامه كان بعد نزول المائدة (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ہمام فرماتے ہیں کہ حضرت جریر بن عبداللہ نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا اور موزوں پر مسح فرمایا۔ ان سے کسی نے پوچھا کہ آپ ایسا کرتے ہیں ؟ فرمایا کہ جب میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایسا کرتے دیکھا ہے تو میں ایسا کیوں نہ کروں ؟ ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہمیں حضرت جریر کی حدیث سے تعجب ہوتا تھا کیونکہ ان کے قبول اسلام کا زمانہ سورة مائدہ کے نزول کے بعد کا ہے۔

حواشی
(١) في [هـ]: (عن).
(٢) في [هـ]: (حدثنا).
(٣) في [ك]: (تعجبنا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1874
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه البخاري (٣٨٧) ومسلم (٢٧٢).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1874، ترقيم محمد عوامة 1868)