مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في (الإشهاد) على الرجعة إذا طلق ثم راجع؟ باب: طلاق کے بعد بیوی سے رجوع پر گواہ بنانے کا بیان
حدیث نمبر: 18722
١٨٧٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن في الرجل يطلق امرأته ثم يغشاها ولم يشهد قال: غشيانه لها مراجعة (فليشهد) (١).مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو ایک طلاق دے پھر اس سے جماع کرلے اور کسی کو گواہ نہ بنائے تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ آدمی کو عورت سے جماع کرنا ہی رجوع ہے اب گواہ بنا لے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (يشهد)، وسقط من: [س].