مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا إذا طلق عند كل طهر طلقة، متى تنقضي عدتها؟ باب: اگر ہر طہر میں ایک طلاق دی تو عدت کا شمار کب سے ہوگا؟
حدیث نمبر: 18714
١٨٧١٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن الأعمش عن إبراهيم وخيثمة أنهما قالا: كما حاضت وقعت تطليقة، وتعتد حيضة أخرى بعد الثلاث.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ اور حضرت خیثمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب بھی حائضہ ہو اور ایک طلاق واقع ہو تو تین کے بعد ایک اور حیض عدت گزارے گی۔ حضرت وکیع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ لوگوں کا عمل بھی یہی ہے۔