مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا إذا طلق عند كل طهر طلقة، متى تنقضي عدتها؟ باب: اگر ہر طہر میں ایک طلاق دی تو عدت کا شمار کب سے ہوگا؟
حدیث نمبر: 18711
١٨٧١١ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن أيوب عن أبي قلابة أنه كان يكره أن يطلق امرأته عند كل حيضة، وإنما يفعل ذلك ليطوّل عليها، فإذا فعل ذلك فعدتها من أول العدة ما لم يراجعها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ ہر حیض سے پہلے عورت کو طلاق دینے کو مکروہ خیال فرماتے تھے، ان کے مطابق یہ عمل عورت کی عدت کو بڑھا دیتا ہے، اس صورت میں ان کے نزدیک عدت پہلی طلاق سے شمار کی جائے گی اگر درمیان میں رجوع نہ کیا ہو۔