مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يطلق امرأته وهي حائض؟ باب: اگر حالتِ حیض میں بیوی کو طلاق دے دے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 18692
١٨٦٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الرزاق عن معمر عن أيوب عن أبي قلابة قال: إذا طلق الرجل امرأته وهي حائض فلا (تعتد) (١) بها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے بیوی کو حالت حیض میں طلاق دی تو اس حیض کو عدت میں شمار نہیں کیا جائے گا۔ حضرت زہری رحمہ اللہ اور حضرت قتادہ رحمہ اللہ بھی یہی فرماتے ہیں۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ك]: (يعتد).