مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
ما قالوا في تزويج الأبكار وما ذكر في ذلك باب: باکرہ عورتوں سے نکاح کی فضیلت
حدیث نمبر: 18636
١٨٦٣٦ - حدثنا محمد بن عبيد عن الأعمش عن سالم عن جابر قال: (قال) (١): سألني رسول اللَّه ﷺ: "بكرًا تزوجت أم (ثيبًا) (٢)؟ "، قال: قلت: لا، بل (ثيبًا) (٣) قال: "فهلا جارية تلاعبها وتلاعبك" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میری شادی کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے سوال کیا کہ تم نے باکرہ سے شادی کی یا ثیبہ سے ؟ میں نے کہاثیبہ سے، آپ نے فرمایا کہ باکرہ سے کیوں نہیں کی وہ تمہارے ساتھ دل لگی کرتی اور تم اس کے ساتھ۔
حواشی
(١) سقط من: [س].
(٢) في [ك]: (ثيب).
(٣) في [أ، ب، ز، ك]: (ثيب)، وفي [س]: (ثبيًا).