مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 18596
باب: جن عورتوں کے خاوند شہر میں موجود نہ ہوں ان سے مردملاقات کے لئے نہیں جاسکتے
ما قالوا في الرجل يدخل على (المغيبة)
١٨٥٩٦ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم قال: سمعت (ذكوانًا) (١) يحدث عن مولى (لعمرو) (٢) بن العاص أنه أرسله إلى علي يستأذن على أسماء ابنة عميس ⦗٦٢⦘ فأذن له، حتى إذا فرغ من حاجته (سأل) (٣) (المولى) (٤) (عمرًا) (٥) عن ذلك، فقال: إن رسول اللَّه ﷺ نهانا أن (ندخل) (٦) (على) (٧) النساء بغير إذن أزواجهن (٨).حضرت ذکوان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے اپنے ایک خادم کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا کہ ان سے حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے ملاقات کی اجازت طلب کریں جب اجازت مل گئی تو انہوں نے اپنی ضرورت کی بات کی تو خادم نے حضرت عمرو رضی اللہ عنہ سے اس کی وجہ پوچھی تو اس پر حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم عورتوں سے ان کے خاوندوں کی اجازت کے بغیر ملاقات کریں۔