مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في طين المطر يصيب الثوب باب: اگر بارش کا کیچڑ کپڑوں پر لگ جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 1854
١٨٥٤ - حدثنا ابن نمير عن حجاج بن دينار قال: سألت أبا جعفر عن طين المطر يصيب ثوبي؟ فقال: الأرض الطيبة (تطيب) (١) الأرض الخبيثة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجاج بن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے ابو جعفر سے سوال کیا کہ اگر بارش کا کیچڑ میرے کپڑوں پر لگ جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ فرمایا پاک زمین ناپاک زمین کو پاک کردیتی ہے۔
حواشی
(١) في [د، هـ]: (تصيب).