مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 18531
باب: آدمی اپنی ماں یا بہن کے یہاں آنے سے پہلے اجازت طلب کرے
ما قالوا في الرجل يستأذن على أمه وعلى أخته
حدیث نمبر: 18531
١٨٥٣١ - حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد قال: كان عطاء وأخوات له بمكة في بيت، وأهل مكة يختلف أحدهم إلى أهله في (الليلة) (١) مرارًا، فكان يأتيهن (بالليل) (٢) فسأل ابن عباس: أستاذن عليهن كلما دخلت؟ فقال: نعم! ولم يرخص له في الدخول عليهن بغير إذن (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء رحمہ اللہ اور ان کی کچھ بہنیں مکہ میں ایک گھر میں رہتے تھے۔ اہل مکہ میں سے ہر ایک رات میں کئی کئی بار اپنے گھر والوں کے پاس آتا جاتا تھا، اور حضرت عطاء رحمہ اللہ رات کو ان کے پاس آتے تھے۔ انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ میں جب بھی ان کے پاس جاؤں تو ان سے اجازت طلب کروں ؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ ہاں اور آپ نے انہیں بغیر اجازت جانے کی اجازت نہ دی۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (البيت)، وفي [هـ]: (الليل).
(٢) في [س]: (با الليل).