مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
ما قالوا في الرجل يستأذن على أمه وعلى أخته باب: آدمی اپنی ماں یا بہن کے یہاں آنے سے پہلے اجازت طلب کرے
حدیث نمبر: 18527
١٨٥٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن (عيينة) (١) عن زيد بن أسلم أن رجلًا سأل النبي ﷺ أستأذن على أمي؟ قال: "نعم! أتحب أن تراها عريانة" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن اسلم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضور ﷺ سے سوال کیا کہ کیا میں اپنی ماں کے پاس جانے سے پہلے ان سے اجازت طلب کروں ؟ حضور ﷺ نے فرمایا کہ ہاں، کیا تم انہیں عریاں دیکھنا پسندکروگے ؟
حواشی
(١) في [س]: (عينه).