مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 18474

باب: ایک آدمی کواس کی بیوی پیش کی گئی، لیکن وہ کہتی ہے کہ اس نے مجھے نہیں چھوا، مرد بھی اس کی تصدیق کرتا ہے، کیا اس عورت کومہر ملے گا؟

ما قالوا هه الرجل تهدي إليه امرأته فتقول: لم (يمسني) و (يصدقها)، ما لها من الصداق؟

حدیث نمبر: 18474
١٨٤٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن خالد عن (عزرة) (١) ⦗٢٨⦘ شريح أنه قال في رجل (أهديت) (٢) إليه امرأته فزعم أنه لم يدخل بها، وأقرت هي بذلك فقضى لها بنصف الصداق وألزمها العدة (و) (٣) قال (٤): أصدقكِ على نفسك، ولا أصدقك لنفسك.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کو اس کی بیوی پیش کی گئی، لیکن اس کا دعویٰ ہے کہ اس نے بیوی سے دخول نہیں کیا، عورت بھی اس کا اقرار کرتی ہے، تو عورت کو نصف مہر ملے گا اور اس پر عدت بھی لازم ہوگی۔ نیز یہ فیصلہ کرنے کے بعد قاضی شریح رحمہ اللہ نے عورت سے فرمایا کہ میں تیرے خلاف تیری بات کی تصدیق کرتا ہوں اور تیرے حق میں تیری بات کی تصدیق نہیں کرتا۔

حواشی
(١) في [س، ز، ط، هـ]: (عروة).
(٢) في [س، هـ]: (أهدت).
(٣) سقط من: [س].
(٤) في [أ، ب، جـ، س، ز، ط، هـ]: زيادة (لا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 18474
تخریج حدیث «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 766، ترقيم محمد عوامة: 17842»