١٨٤١ - حدثنا ابن علية عن حميد عن (بكر) (١) عن أبي (رافع) (٢) عن أبي هريرة: أنه لقيه النبي ﷺ في طريق من طرق المدينة، وهو جنب، فانسل، فذهب فاغتسل، ففقده النبي ﷺ فلما جاءه قال: "أين كنت يا أبا هريرة؟ " قال: يا رسول اللَّه لقيتني وأنا جنب، فكرهت أن أجالسك حتى أغتسل، فقال: "سبحان اللَّه!؛ إن المؤمن لا ينجس" (٣).حضرت ابو رافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ کی مدینہ کی ایک گلی میں حالت جنابت میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملاقات ہوگئی۔ حضرت ابوہریرہ وہاں سے نکل گئے اور جا کر غسل کیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں غائب پایا اور جب وہ حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ اے ابوہریرہ ! تم کہاں تھے ؟ عرض کیا یا رسول اللہ ! میں جب آپ سے ملا تو حالت جنابت میں تھا، مجھے اس حال میں آپ کی صحبت میں بیٹھنا ناگوار محسوس ہوا تو میں غسل کرنے چلا گیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ” سبحان اللہ ! مؤمن ناپاک نہیں ہوتا “