مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 18391
باب: دو آدمیوں کی دو بہنوں سے شادی ہوئی لیکن ہر ایک کے پاس منکوحہ کے علاوہ دوسری لائی گئی تو کیا حکم ہے؟
ما قالوا في رجلين تزوجا أختين فأدخلت امرأة كل (واحد) منهما على صاحبه
١٨٣٩١ - حدثنا علي بن مسهر عن سعيد عن قتادة عن (خلاس) (١) (قال) (٢): تزوج (أخوان) (٣) أختين، (فأدخلت) (٤) امرأة هذا على هذا وامرأة هذا على هذا، فرفع ذلك إلى علي فرد كل (واحدة) (٥) منهما إلى (صاحبها) (٦)، وأمر زوجها أن (لا) (٧) يقربها حتى تنقضي عدتها، وجعل لكل (واحدة) (٨) منهما الصداق على الذي وطئها لغشيانه إياها وجعل جهازها، والغرم على الذي زوجها (٩).حضرت خلاس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ دو بھائیوں کا د و بہنوں سے نکاح ہوا، ہر ایک کے پاس منکوحہ کے علاوہ دوسری عورت لائی گئی، یہ مقدمہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی عدالت میں پیش ہوا آپ نے ہر عورت کو اس کے اصل خاوند کی طرف واپس فرمایا اور حکم دیا کہ عدت گزرنے تک خاوند اپنی بیویوں کے قریب نہ جائیں۔ پھر آپ نے جماع کرنے والوں پر مہر کو لازم قرار دیا اور اس کا جہیز اور تاوان اس شخص پر لازم کیا جس نے شادی کرائی تھی۔