مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
ما قالوا في رجلين تزوجا أختين فأدخلت امرأة كل (واحد) منهما على صاحبه باب: دو آدمیوں کی دو بہنوں سے شادی ہوئی لیکن ہر ایک کے پاس منکوحہ کے علاوہ دوسری لائی گئی تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 18388
١٨٣٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) (١) هشيم عن مغيرة عن إبراهيم أنه قال في رجلين تزوجا أختين، فأدخل (على) (٢) كل (واحد) (٣) منهما امرأة صاحبه قال: ⦗٥٧١⦘ (لهما) (٤) الصداق ويرجع الزوجان على من (غرهما) (٥).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر دو آدمیوں کی دو بہنوں سے شادی ہوئی لیکن ہر ایک کے پاس منکوحہ کے علاوہ دوسری لائی گئی تو دونوں عورتوں کو مہر ملے گا اور مہر کے لیے خاوند اس سے رجوع کریں گے جس کی غلطی سے ایسا ہوا ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (ثنا).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) سقط من: [س، ط].
(٤) في [س]: (لها).
(٥) في [هـ، س]: (غيرهما).