مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 18379
باب: اگر آدمی کسی باندی کو خریدے یاقیدی بنائے اور وہ حاملہ ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟
ما قالوا في الرجل يشترى الجارية وهى حامل أو (يسبيها)، ما قالوا في ذلك؟
١٨٣٧٩ - حدثنا يزيد بن هارون قال: نا شعبة عن يزيد بن (خمير) (١) عن عبد الرحمن بن جبير بن نفير عن أبيه عن أبي الدرداء أن النبي ﷺ مر على امرأة (مجحٍ) (٢) وهي على باب خباء أو فسطاط فقال: "لمن (هذه) (٣)؟ " فقالوا: لفلان، ⦗٥٦٦⦘ قال: " (أيُلِمّ) (٤) بها"، (قالوا) (٥): نعم! قال: "لقد هممت أن ألعنه لعنة تدخل (معه) (٦) قبره، (كيف) (٧) يستخدمه وهو (يغذوه) (٨) في (بصره) (٩) وسمعه؟ كيف يرثه وهو لا يحل له؟ " (١٠).حضرت ابو دردائ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ ایک ایسی حاملہ عورت کے پاس سے گزرے جو قریب الولادت تھی (اور قیدی بنا کر لائی گئی تھی) ، وہ خیمے کے دروازے پر کھڑی تھی۔ حضور ﷺ نے استفسار فرمایا کہ یہ کس کی ہے ؟ لوگوں نے بتایا کہ فلاں کی ہے۔ حضور ﷺ نے فرمایا کیا وہ اس سے جماع کرتا ہے ؟ لوگوں نے بتایا جی ہاں۔ حضور ﷺ نے فرمایا کہ میں نے ارادہ کیا تھا کہ اس پر ایسی لعنت کروں جو قبر میں اس کے ساتھ جائے۔ وہ اس (سے پیدا ہونے والے بچے ) سے کیسے خدمت لے گا حالانکہ اس کی سماعت اور بصارت کو تقویت دے رہا ہے ؟ وہ اس کا وارث کیسے ہوگا حالانکہ وہ اس کے لئے حلال نہیں ہے ؟