مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 18371
باب: اگر آدمی کسی باندی کو خریدے یاقیدی بنائے اور وہ حاملہ ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟
ما قالوا في الرجل يشترى الجارية وهى حامل أو (يسبيها)، ما قالوا في ذلك؟
١٨٣٧١ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن (١) إسحاق عن يزيد بن أبي حبيب عن أبي مرزوق (مولى تجيب) (٢) قال: غزونا مع (رويفع) (٣) بن ثابت الأنصاري نحو المغرب ففتحنا قرية يقال لها (جربة) (٤) قال: فقام فينا (خطيبًا) (٥) فقال: إني لا أقول فيكم إلا ما سمعت (من) (٦) رسول اللَّه ﷺ (قال) (٧) فينا ⦗٥٦٣⦘ يوم خيبر (قال) (٨): "من كان يؤمن باللَّه واليوم الآخر فلا (يسقين) (٩) ماءه زرع غيره" (١٠).حضرت ابو مرزوق رحمہ اللہ مولیٰ تجیب کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت رویفع بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کے ساتھ مغرب کی طرف جنگ کی، ہم نے جربہ نامی ایک گاؤں کو فتح کیا تو حضرت رویفع رضی اللہ عنہ نے ہم میں بیان فرمایا کہ میں تمہیں ایک ایسی بات بتاتا ہوں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے۔ آپ نے فتحِ خیبر کے دن فرمایا تھا کہ جو شخص اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے پانی سے کسی دوسرے کی کھیتی سیراب نہ کرے۔