مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كره أن يقول الرجل أهريق الماء باب: پیشاب کے بارے میں یہ کہنا مکروہ ہے کہ میں پانی بہانے جارہا ہوں
حدیث نمبر: 1837
١٨٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن ابن جريج عن عطاء قال: قام رجل من عند ابن عباس فقال له: أين؟ قال: (أريق) (١) الماء قال: لا تقل: (أريق) (٢)، ولكن قل: أبول (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس سے کھڑا ہوا تو انہوں نے اس سے پوچھا کہ کہاں جا رہے ہو ؟ اس نے کہا میں پانی بہانے جا رہا ہوں۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ یوں نہ کہو بلکہ کہو کہ میں پیشاب کرنے جارہا ہوں۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (أهريق).
(٢) في [خ، ط، هـ]: (أهريق).