مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يتزوج المرأة (فيظلمها) مهرها باب: مہر کے معاملے میں عورت سے زیادتی کرنے کا وبال
حدیث نمبر: 18315
١٨٣١٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو خالد الأحمر عن إسماعيل بن (رافع) (١) عن زيد بن أسلم قال: سمعته يقول: قال النبي ﷺ: "من نكح امرأة وهو يريد أن يذهب بمهرها فهو عند اللَّه زان يوم القيامة" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن اسلم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے عورت سے نکاح کیا اور اس کی نیت یہ تھی کہ عورت کا مہر اپنے پاس رکھے گا تو وہ اللہ کے نزدیک قیامت کے دن زنا کرنے والا شمار ہوگا۔
حواشی
(١) في [هـ، س]: (نافع).