مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
من رخص في لبن الفحل ولم يره شيئا باب: جن حضرات کے نزدیک دودھ اترنے کا سبب بننے والا مرد شرعاً کوئی حیثیت نہیں رکھتا
حدیث نمبر: 18263
١٨٢٦٣ - حدثنا ابن علية عن محمد بن عمرو قال: حدثني (ابن لرافع) (١) بن خديج أن رافع بن خديج زوج ابنته ابن أخيه رفاعة بن خديج وقد أرضعتها أم ولد ⦗٥٣٤⦘ سوى أم (ابنه) (٢) الذي أنكحها إياه (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ایک شخص بیان کرتے ہیں کہ حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے اپنی بیٹی کی شادی اپنے بھائی رفاعہ بن خدیج کے بیٹے سے کرائی، حالانکہ اس لڑکی کو ایک ایسی عورت نے دودھ پلایا تھا جو اس لڑکے کی ماں تو نہ تھی لیکن حضرت رفاعہ بن خدیج رضی اللہ عنہ کی ایسی باندی تھی جس سے ان کی اولاد بھی ہوئی تھی۔ یعنی اس باندی کے دودھ اترنے کا سبب حضرت رفاعہ رضی اللہ عنہ تھے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (آل رافع)، وفي [ز، ك]: (أهل رافع)، وفي [س]: (رافع)، وفي [ط، د]: (الرافع).
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (أبيه)، وفي [س]: (ابنته).
(٣) مجهول؛ لإبهام ابن رافع.