مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
من رخص في لبن الفحل ولم يره شيئا باب: جن حضرات کے نزدیک دودھ اترنے کا سبب بننے والا مرد شرعاً کوئی حیثیت نہیں رکھتا
حدیث نمبر: 18262
١٨٢٦٢ - حدثنا ابن إدريس عن محمد بن (عمرو) (١) عن يزيد بن عبد اللَّه بن قسيط قال: سألت أبا سلمة بن عبد الرحمن وسعيد بن المسيب وعطاء (وسليمان) (٢) ابني يسار عن الرضاعة من قبل الرجال فقالوا: (لا) (٣) تحرم شيئًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن عبد اللہ بن قسیط رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابو سلمہ بن عبد الرحمن، سعید بن مسیب، عطاء اور حضرت سلیمان بن یسار s سے مردوں کی طرف سے آنے والی رضاعت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ کسی چیز کو حرام نہیں کرتی۔
حواشی
(١) في [س]: (عمر).
(٢) في [أ، ب، س، ك]: (وسليم).
(٣) سقط من: [ب].