حدیث نمبر: 18236
١٨٢٣٦ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن (١) أن عمر خطب إلى علي ابنته أم كلثوم فقال علي: إنها صغيرة فانظر إليها، فأرسلها إليه برسالة فمازحها فقالت: (لولا) (٢) أنك شيخ -أو لولا أنك أمير المؤمنين- فأعجب عمر مصاهرته فخطبها فأنكحها (إياه) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی حضرت ام کلثوم سے نکاح کی خواہش کا اظہار کیا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ وہ تو چھوٹی ہے۔ پھر انہوں نے حضرت ام کلثوم کی طرف ایک پیغام بھیجا جن میں ان سے مزاح کیا، انہوں نے جواب میں کہا کہ اگر آپ بوڑھے نہ ہوتے یا اگر آپ امیر المؤمنین نہ ہوتے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مصاہرت کا رشتہ پسند تھا، چناچہ انہوں نے پھر نکاح کا پیغام بھیجا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان سے نکاح کرادیا۔

حواشی
(١) في [ط، هـ]: زيادة (عن أبيه).
(٢) في [س]: (مولا).
(٣) في [ز، ط]: (أباه).
(٤) منقطع؛ الحسن عن عمر منقطع.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 18236
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18236، ترقيم محمد عوامة 17629)