مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
ما قالوا في (المرأة) تهب نفسها لزوجها باب: اگر کوئی عورت خود کو خاوند کے لئے ہبہ کردے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 18222
١٨٢٢٢ - حدثنا (عبدة) (١) بن سليمان عن هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة أنها قالت: ما تستحي امرأة أن تهب نفسها لرجل حتى أنزل اللَّه (تعالى) (٢): ﴿تُرْجِي مَنْ تَشَاءُ (مِنْهُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْكَ مَنْ تَشَاءُ) (٣)﴾ [الأحزاب: ٥١]، قالت: فقلت إن ربك ليسارع لك في هواك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ عورت اس بات سے نہیں شرماتی کہ اپنے آپ کو کسی مرد کے لے ہبہ کردے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی { تُرْجِی مَنْ تَشَائُ مِنْہُنَّ وَتُؤْوِی إلَیْک مَنْ تَشَائُ } حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اس آیت کے نزول کے بعد میں نے حضور ﷺ سے عرض کیا کہ آپ کا رب آپ کی خواہش پورا کرنے میں جلدی کرتا ہے۔
حواشی
(١) سقط من [هـ، س، ط، أ].
(٢) سقط من: [جـ، ز، ك].
(٣) سقط من: [ط].