مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
ما قالوا في (المرأة) تهب نفسها لزوجها باب: اگر کوئی عورت خود کو خاوند کے لئے ہبہ کردے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 18220
١٨٢٢٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن سالم عن الشعبي قال: أيما امرأة وهبها أبوها لرجل أو وهبت نفسها لرجل فلها (مهر) (١) مثلها إن دخل بها وإلا فإنما عليه المتعة إن طلقها قبل أن يدخل بها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہر وہ عورت جس نے خود کو کسی کے لئے ہبہ کردیا یا اس کے باپ نے اسے کسی کے لئے ہبہ کردیا تو ایسی عورت کو مہر مثلی ملے گا اگر دخول کیا اور اگر دخول نہ کیا اور دخول سے پہلے طلاق دے دی تو اسے متعہ ملے گا۔
حواشی
(١) سقط من: [هـ].