حدیث نمبر: 18216
١٨٢١٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن عيينة عن أيوب بن موسى عن ابن قسيط أن سعيد بن المسيب سئل عن رجل (بُشّر بجارية) (١) فقال بعض القوم: هبها لي فقال سعيد بن المسيب: لم تحل الموهوبة لأحد بعد رسول اللَّه ﷺ و (لو) (٢) أصدقها سوطًا حلت له.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن قسیط رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی کو بیٹی کی پیدائش کی خبر دی گئی، اس سے ایک آدمی نے کہا کہ اسے میرے لئے ہبہ کرتے ہو ؟ حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی کے لئے ہبہ شدہ عورت حلال نہیں، اگر وہ اس کو ایک کوڑا (سوط) ہی مہر دے دے تو پھر بھی اس کے لئے حلال ہوجائے گی۔

حواشی
(١) في [أ، ب]: (بشر بجاريته)، وفي [س]: (يشرى جارية).
(٢) سقط من: [س].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 18216
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18216، ترقيم محمد عوامة 17609)