مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
ما قالوا في الرجل ينظر إلى شعر أمه (ويفليها) باب: ماں کے بالوں کو دیکھنا، ان میں کنگھی کرنا اور چٹیاں بنانا کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 18177
١٨١٧٧ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر أنه قال: لا بأس أن ينظر إلى شعر أمه، وإن (تستتر) (١) أحب إلي.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ والدہ کے بال دیکھنے میں کوئی حرج نہیں اور اگر بالوں کو چھپایاجائے تو زیادہ بہت رہے۔
حواشی
(١) في [س، ط، هـ]: (يستتر).