مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
ما قالوا في الرجل تمر به المرأة فينظر إليها، من كره ذلك باب: بدنظری کی ممانعت
حدیث نمبر: 18103
١٨١٠٣ - حدثنا جرير عن عاصم الأحول عن الشعبي قال: ﴿(قُلْ) (١) لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ﴾ [النور: ٣٠]، قلت للشعبي: الرجل ينظر (إلى) (٢) المرأة لا يرى منها محرمًا قال: ما لك (أن) (٣) (تثقبها) (٤) (بعينيك) (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم احول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت شعبی رحمہ اللہ نے قرآن مجید کی آیت پڑھی : مومنین سے کہہ دو کہ اپنی نگاہوں کو جھکائیں۔ میں نے حضرت شعبی رحمہ اللہ سے کہا کہ آدمی کسی عورت کو دیکھتا ہے لیکن اس کی حرام کردہ چیزوں کو نہیں دیکھتا تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ کیا تم اپنی آنکھوں سے اس میں سوراخ کرنا چاہتے ہو ؟
حواشی
(١) سقط من [أ، جـ، س، ز، ط، ك].
(٢) في [ط]: (للمرأة)، وسقط من: [هـ].
(٣) في [ك]: (لا).
(٤) في [س]: (تبعها)، وفي [أ، هـ، ب]: (تتبعها).
(٥) في [أ، هـ، س]: (بعينك).