مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
ما قالوا في الرجل يسلم وعنده أختان باب: اگر آدمی اسلام قبول کرلے اور اس کے پاس دو سگی بہنیں ہوں تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 18064
١٨٠٦٤ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: إذا أسلم وعنده أختان حبس الأولى منهما (إن شاء) (١).مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص اسلام قبول کرے اور اس کے پاس (بیوی یاباندی کے طور پر) دو عورتیں ہوں تو اگر وہ چاہے تو پہلی کو روک لے۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ].