مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 18047
باب: شادی اور ختنوں کے موقع پر کھانا کھلانا
من كان يقول: يطعم في العرس والختان
حدیث نمبر: 18047
١٨٠٤٧ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن حفصة قالت: لما تزوج أبي (سيرين) (١) دعا أصحاب رسول اللَّه ﷺ سبعة أيام فلما كان يوم الأنصار دعاهم ودعا أبي بن كعب وزيد بن ثابت قال هشام: وأظنه قال معاذ (قالت) (٢): (فكان) (٣) أبي صائمًا فلما طعموا دعا أبي بن كعب وأمن القوم (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حفصہ فرماتی ہیں کہ جب میرے والد سیرین نے شادی کی توسات دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کی دعوت کی۔ جب انصار کی دعوت کا دن ہوا تو حضرت ابی بن کعب اور حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہم کو بلایا۔ ہشام کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے انہوں نے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کا بھی ذکر کیا۔ حضرت ابی رضی اللہ عنہ کا اس دن روزہ تھا۔ جب سب نے کھانا کھالیا تو حضرت ابی رضی اللہ عنہ نے دعا کی اور باقی لوگوں نے اس دعا پر آمین کہا۔
حواشی
(١) في [أ]: (سرير).
(٢) سقط من: [ط]، وفي [هـ]: (قالت).
(٣) في [ز]: (فكانت).
(٤) منقطع؛ حفصة لم تشهد ذلك.