مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 18028
باب: اچھے اخلاق والی اور برے اخلاق والی عورت
المرأة الصالحة والسيئة الخلق
حدیث نمبر: 18028
١٨٠٢٨ - حدثنا يحيى بن سعيد عن شعبة عن (فراس) (١) عن الشعبي عن أبي (بردة) (٢) عن أبي موسى (قال) (٣): ثلاثة يدعون فلا يستجاب لهم: رجل (آتى) (٤) سفيها ماله وقال اللَّه ﵎: ﴿وَلَا تُؤْتُوا السُّفَهَاءَ أَمْوَالَكُمُ﴾ [النساء: ٥]، ورجل كانت عنده امرأة سيئة الخلق فلم يطلقها أو لم يفارقها ورجل كان له على رجل حق فلم يشهد عليه (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تین لوگ ایسے ہیں جو دعا کرتے ہیں لیکن ان کی دعا قبول نہیں ہوتی۔ ایک وہ شخص جس نے کسی بیوقوف کے پاس مال رکھوایا ہو، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : تم اپنا مال بیوقوفوں کے پاس مت رکھواؤ۔ دوسرا وہ آدمی جس کے نکاح میں کوئی بداخلاق عورت ہو اور وہ اسے طلاق نہ دے اور نہ اس سے جدائی اختیار کرے۔ تیسرا وہ آدمی جس کا حق کسی آدمی پر لازم ہو لیکن اس کے پاس کوئی گواہ نہ ہو۔
حواشی
(١) في [س]: (فراش).
(٢) في [أ، ب]: (برزة).
(٣) في [س]: (قا).
(٤) في [أ، ب، هـ]: (أعطى).