حدیث نمبر: 17990
١٧٩٩٠ - حدثنا علي بن مسهر عن داود عن الشعبي عن مسروق وعمرو بن عتبة أنهما (كتبا) (١) إلى سبيعة بنت الحارث يسألانها عن أمرها فكتبت إليهما أنها وضعت بعد وفاة زوجها بخمسة وعشرين ليلة، فتهيأت (تطلب) (٢) (الخير) (٣) (فمر) (٤) بها أبو السنابل بن بعكك فقال: قد أسرعت، اعتدي آخر الأجلين أربعة أشهر وعشرًا، فأتيت النبي ﷺ فقلت: يا رسول اللَّه! (٥) استغفر لي فقال: "وما ذلك؟ " فأخبرته الخبر فقال: "إن وجدت زوجًا صالحًا فتزوجي" (٦).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مسروق رحمہ اللہ اور حضرت عمرو بن عتبہ رحمہ اللہ نے حضرت سبیعہ بنت حارث رحمہ اللہ کو خط لکھا اور ان کے واقعے کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے جواب میں لکھا کہ انہوں نے اپنے خاوند کی وفات کے پچیس دن بعد بچے کو جنم دیا تھا۔ پھر وہ خیر کی تلاش میں تیار ہوگئیں۔ ابو سنابل بن بعکک رضی اللہ عنہ کا ان کے پاس سے گزر ہوا تو انہوں نے کہا کہ تم نے بہت جلدی کی، دونوں عدتوں میں سے زیادہ طویل مدت کو گزارو یعنی چار مہینے دس دن۔ پھر وہ حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! میرے لئے دعاء مغفرت فرمادیجئے۔ حضور ﷺ نے فرمایا کہ کیا بات پیش آئی ؟ انہوں نے سارا قصہ سنایا تو حضور ﷺ نے فرمایا کہ اگر تمہیں اچھا خاوند ملے تو اس سے شادی کرلو۔

حواشی
(١) في [س]: (كتب).
(٢) في [ز]: (لطلب)، وفي [س]: (وتطلب).
(٣) في [هـ، س، ط]: (الحر).
(٤) في [س]: (فأمر).
(٥) في [ب]: زيادة ﷺ.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17990
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه مسلم (١٤٨٤)، وأحمد (٢٧٤٣٥)، وأخرجه بنحوه البخاري (٥٣١٩).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17990، ترقيم محمد عوامة 17391)