مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في المرأة يتوفى عنها زوجها فتضع بعد وفاته (بيسير) باب: اگر حاملہ کا خاوند فوت ہوجائے تو جن حضرات کے نزدیک بچے کوجنم دینے سے عدت پوری ہوجائے گی
حدیث نمبر: 17989
١٧٩٨٩ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عبيد اللَّه (بن عبد اللَّه) (١) عن أبيه قال: وضعت سبيعة بعد وفاة زوجها (بعشرين) (٢) (أو بشهر) (٣) أو نحو ذلك فمر بها أبو السنابل بن بعكك فقال: قد تصنعت (للأزواج) (٤)؟ لا! حتى (يأتي عليك) (٥) أربعة أشهر وعشرًا، فاتت النبي ﷺ فذكرت ذلك (له) (٦) فقال: (قد (حللت) (٧) للأزواج" (٨).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبیداللہ رحمہ اللہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت سبیعہ رضی اللہ عنہ نے اپنے خاوند کی وفات کے بیس دن یا ایک مہینہ بعد بچے کو جنم دیا۔ ان کے یہاں ابو سنابل بن بعکک رضی اللہ عنہ کا گزر ہوا تو انہوں نے کہا کہ کیا تم شادی کے لئے تیار ہو ؟ چار مہینے دس دن تک شادی نہ کرنا۔ وہ حضور ﷺ کے پاس حاضر ہوئی اور ساری بات بیان کی تو آپ نے فرمایا کہ تم شوہروں کے لئے حلال ہو۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ز، ك].
(٢) في [س]: (بالعشرين).
(٣) في [س]: (أو الشهر)، وفي [ك]: (أو شهر)، وسقط من: [ط].
(٤) في [س]: (لأزواج).
(٥) في [ط]: (يأتيك).
(٦) سقط من: [أ، ب].
(٧) في [أ، ب]: (حلت).