مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في المرأة يتوفى عنها زوجها فتضع بعد وفاته (بيسير) باب: اگر حاملہ کا خاوند فوت ہوجائے تو جن حضرات کے نزدیک بچے کوجنم دینے سے عدت پوری ہوجائے گی
حدیث نمبر: 17980
١٧٩٨٠ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن مسلم عن مسروق قال: قال عبد اللَّه: واللَّه (لمن) (١) شاء (لقاسمته) (٢) لنزلت سورة النساء القصرى بعد: ﴿أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا﴾ [البقرة: ٢٣٤] (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص چاہے تو میں قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں کہ چھوٹی سورة النسائ (سورۃ الطلاق) (جس میں عدت کے وضع حمل ہونے کا تذکرہ ہے) قرآن مجید کی آیت { أَرْبَعَۃ أَشْھُر وَّعَشْرًا } کے بعد نازل ہوئی ہے۔
حواشی
(١) في [ز]: (من)، وفي [جـ]: (إن)، وفي [س]: (لمن).
(٢) في [أ، ب، س]: (القاسمته).