مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في المرأة يتوفى عنها زوجها فتضع بعد وفاته (بيسير) باب: اگر حاملہ کا خاوند فوت ہوجائے تو جن حضرات کے نزدیک بچے کوجنم دینے سے عدت پوری ہوجائے گی
حدیث نمبر: 17977
١٧٩٧٧ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري (عن سالم) (١) قال (٢): سمعت رجلًا من الأنصار يحدث (٣) ابن عمر يقول: سمعت أباك يقول: لو وضعت (المتوفى) (٤) عنها زوجها ذا بطنها وهو على السرير فقد حلت (٥).مولانا محمد اویس سرور
ایک انصاری نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کیا کہ میں نے آپ کے والد کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اگر حاملہ عورت کا خاوند مرنے کے بعد جنازے کی چارپائی پر ہو اور عورت بچے کو جنم دے دے تو اس عورت کی عدت مکمل ہوگئی۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [أ، ب، س، هـ]: زيادة (قال).
(٣) في [أ، ب، هـ]: زيادة (عن).
(٤) في [س]: (الذي توفى).