حدیث نمبر: 17972
١٧٩٧٢ - حدثنا معاذ قال: (نا) (١) عباد بن منصور قال: جاء رجل إلى الحسن فقال: إن رجلًا من قومي طلق امرأته ثلاثًا فندم وندمت فأردت أن (أنطلق) (٢) فأتزوجها وأصدقها صداقًا ثم أدخل بها كلما يدخل الرجل بامرأته ثم أطلقها حتى تحل لزوجها قال: فقال له الحسن: اتق اللَّه يا فتى، ولا تكونن مسمار نار (لحدود) (٣) اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عباد بن منصور رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حسن رحمہ اللہ کے پاس حاضر ہوا اور اس نے کہا کہ میری قوم کے ایک آدمی نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی ہیں، پھر اسے اور اس کی بیوی کو اس پر افسوس ہوا۔ میں چاہتا ہوں کہ میں اس عورت سے شادی کروں، اسے اس کا مہر دوں، پھر اس سے شرعی ملاقات کروں اور پھر اسے طلاق دے دوں تاکہ وہ پہلے خاوند کے لئے حلال ہوجائے، یہ کرنا کیسا ہے ؟ حسن رحمہ اللہ نے اس سے فرمایا کہ اے نوجوان ! اللہ سے ڈرو اور اللہ تعالیٰ کی حدود کو پامال نہ کرو۔

حواشی
(١) في [أ، ب]: (حدثنا).
(٢) في [س]: (أطلق).
(٣) في [س]: (حدود).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17972
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17972، ترقيم محمد عوامة 17374)