مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان إذا توضأ نضح فرجه باب: وضو کرتے وقت شرم گاہ کی جگہ پانی چھٹرکنے کا بیان
حدیث نمبر: 1797
١٧٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا زكريا بن أبي زائدة قال: قال منصور: حدثني مجاهد عن الحكم بن سفيان الثقفي: أنه رأى النبي ﷺ توضأ ثم أخذ كفا من ماء، فنضح به فرجه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم بن سفیان فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے وضو کرنے کے بعد ایک ہتھیلی میں پانی لے کر اسے شرم گاہ کی جگہ چھڑک دیا۔