مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يطلق امرأته فيتزوجها رجل (ليحلها) له باب: ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے دے اور دوسرا آدمی اس سے اس لئے شادی کرے تاکہ وہ پہلے خاوند کے لئے حلال ہوجائے اس کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 17969
١٧٩٦٩ - حدثنا الفضل بن دكين عن سفيان عن أبي قيس عن هزيل عن عبد اللَّه قال: لعن رسول اللَّه ﷺ المحل والمحلل له (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حلالہ کرنے والے اور جس کے لئے حلالہ کیا جائے دونوں پر لعنت فرمائی ہے۔