مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يطلق امرأته فيتزوجها رجل (ليحلها) له باب: ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے دے اور دوسرا آدمی اس سے اس لئے شادی کرے تاکہ وہ پہلے خاوند کے لئے حلال ہوجائے اس کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 17968
١٧٩٦٨ - حدثنا عائذ بن حبيب عن أشعث عن ابن سيرين قال: لعن المحل والمحلل (له) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حلالہ کرنے والے اور جس کے لئے حلالہ کرایا جائے دونوں پر لعنت کی گئی ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].