مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 17961
باب: ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے دے اور دوسرا آدمی اس سے اس لئے شادی کرے تاکہ وہ پہلے خاوند کے لئے حلال ہوجائے اس کا کیا حکم ہے؟
في الرجل يطلق امرأته فيتزوجها رجل (ليحلها) له
حدیث نمبر: 17961
١٧٩٦١ - حدثنا يزيد بن هارون عن سعيد بن أبي عروبة عن معمر عن الزهري ⦗٤٥٠⦘ عن عبد الملك بن المغيرة بن نوفل أن ابن عمر سئل عن تحليل المرأة لزوجها قال: ذلك السفاح، لو أدرككم عمر (لنكلكم) (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ عورت کو پہلے خاوند کے لئے حلال کرانا کیسا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ تو زنا ہے اور اگر حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہوتے تو تمہیں اس عمل پر عبرت کا نشان بنا دیتے۔
حواشی
(١) في [ب، هـ]: (لثكلكم).