مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يطلق امرأته فيتزوجها رجل (ليحلها) له باب: ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے دے اور دوسرا آدمی اس سے اس لئے شادی کرے تاکہ وہ پہلے خاوند کے لئے حلال ہوجائے اس کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 17961
١٧٩٦١ - حدثنا يزيد بن هارون عن سعيد بن أبي عروبة عن معمر عن الزهري ⦗٤٥٠⦘ عن عبد الملك بن المغيرة بن نوفل أن ابن عمر سئل عن تحليل المرأة لزوجها قال: ذلك السفاح، لو أدرككم عمر (لنكلكم) (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ عورت کو پہلے خاوند کے لئے حلال کرانا کیسا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ بےحیائی ہے اور اگر حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہوتے تو تمہیں اس عمل پر عبرت کا نشان بنا دیتے۔
حواشی
(١) في [ب، هـ]: (لثكلكم).