مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يطلق امرأته فيتزوجها رجل (ليحلها) له باب: ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے دے اور دوسرا آدمی اس سے اس لئے شادی کرے تاکہ وہ پہلے خاوند کے لئے حلال ہوجائے اس کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 17959
١٧٩٥٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن المسيب بن رافع عن قبيصة بن جابر عن عمر قال: لا أوتى بمحل ولا محلل له إلا (رجمتهما) (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر میرے پاس کوئی حلالہ کرنے والا لایا گیا یا وہ شخص لایا گیا جس کے لئے حلالہ کیا گیا تھا تو میں انہیں سنگسار کروں گا۔
حواشی
(١) في [س]: (لرجمتهما).