مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان إذا توضأ نضح فرجه باب: وضو کرتے وقت شرم گاہ کی جگہ پانی چھٹرکنے کا بیان
حدیث نمبر: 1795
١٧٩٥ - حدثنا خالد بن حيان عن جعفر قال: جاء رجل إلى ميمون بن مهران، فشكا إليه بلة يجدها فقال له ميمون: إذا أنت توضأت فانضح (فرجك) (١) وما (يليه) (٢) من ثوبك بالماء، فإن وجدت من ذلك شيئا، فقل: هو من ذلك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی میمون بن مہران کے پاس آیا اور ان سے تری کے بارے میں سوال کیا جو محسوس ہوتی ہے۔ حضرت میمون نے اس سے فرمایا کہ جب تم وضو کرو تو اپنی شرم گاہ پر پانی چھڑک لو اور اس سے متصل کپڑے کو بھی تر کرلو۔ اب اگر تمہیں تری محسوس ہو تو تم یہ سوچو کہ یہ اسی پانی کی وجہ سے ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، خ].
(٢) في [أ، خ]: (يليك).