مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
قوله: ﴿أو لامستم النساء﴾ باب: قرآن مجید کی آیت «او لامسته النساء» کی تفسیر
حدیث نمبر: 1784
١٧٨٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عبد الملك بن ميسرة عن سعيد بن جبير قال: اختلفت أنا وأناس من العرب في اللمس، فقلت أنا وأناس من الموالي: ⦗٣٥٨⦘ اللمس ما دون الجماع، وقالت العرب: هو الجماع، فأتينا ابن عباس فقال: غلبت العرب، هو الجماع (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میرا اور کچھ عربوں کا لمس کے بارے میں اختلاف ہوگیا۔ میں اور کچھ موالی کہتے تھے کہ اس سے مراد جماع سے کم کوئی عمل ہے جبکہ اہل عرب کہتے تھے کہ اس سے مراد جماع ہے۔ ہم فیصلے کے لیے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس حاضر ہوئے تو انہوں نے فرمایا کہ عرب غالب آگئے اس سے جماع مراد ہے۔