مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 17834
باب: جن حضرات کے نزدیک مستحاضہ کا خاوند اس سے جماع کرسکتا ہے
من قال: يأتي المستحاضة زوجها
حدیث نمبر: 17834
١٧٨٣٤ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن حميد عن بكر بن عبد اللَّه قال: بلغني أن الحجاج قال: (إذا شكت) (١) في الحيض (٢) اغتسلت وصلت ولا يقربها حتى تطهر فقال: بئس ما قال! الصلاة أعظم حرمة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکر بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ حجاج نے بیان کیا کہ جب عورت کو حیض کا شک ہو تو وہ غسل کرکے نماز پڑھ لے اور اس کا خاوند اس کے قریب اس وقت تک نہ جائے جب تک پاک نہ ہوجائے۔ تو انہوں نے فرمایا کہ اس نے بدترین بات کی ہے کیونکہ نماز زیادہ احترام والی چیز ہے۔
حواشی
(١) في [س]: (إذا شتكت).
(٢) في [س]: زيادة (و).