مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
من قال: لا يتزوج محدود إلا محدودة ومن رخص (في) ذلك باب: وہ مرد جس پر حد جاری ہوئی وہ کسی ایسی عورت سے ہی نکاح کرسکتا ہے جس پر حد جاری ہوئی یا کسی اور سے بھی کرسکتا ہے؟
حدیث نمبر: 17795
١٧٧٩٥ - حدثنا بكار بن عبد اللَّه عن موسى بن عبيدة عن أخيه عبد اللَّه بن عبيدة أن مولاه لبني حارثة (جلدت) (١) حد الزنى فأراد رجل أن يتزوجها فاستشار أبا هريرة فقال: لا! إلا أن تكون عملت مثل عملها (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عبیدہ فرماتے ہیں کہ بنو حارثہ کی ایک باندی پر حد زنا جاری ہوئی۔ ایک آدمی نے اس عورت سے شادی کرنے کا ارادہ کیا اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مشورہ کیا تو انہوں نے فرمایا کہ تمہارا اس سے نکاح درست نہیں یہاں تک کہ تم بھی وہی عمل کرو جو اس نے کیا ہے۔
حواشی
(١) في: (خلدت).