مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يتزوج المرأة فيفجر قبل أن يدخل بها باب: اس آدمی کا کیا حکم ہے جس کا کسی عورت سے نکاح ہو لیکن وہ اپنی بیوی کے ساتھ شرعی ملاقات سے پہلے کہیں زنا کربیٹھے؟
حدیث نمبر: 17731
١٧٧٣١ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم في رجل زنى قبل أن يدخل بامرأته، فكان من رأيه أن لا يفرق بينه وبين امرأته.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے شرعی ملاقات سے قبل زنا کا ارتکاب کیا تو اس کی بیوی سے اس کی علیحدگی نہیں کرائی جائے گی۔