مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في العبد يتزوج بغير إذن مولاه فيعطي الصداق فيعلم به باب: اگر کوئی غلام آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرے اور مہر دے اور پھرآقاکو علم ہو تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 17703
١٧٧٠٣ - حدثنا غندر عن أشعث عن الحسن في مملوك (١) تزوج بغير إذن سيده [فدخل بها قال: لها ما أخذت.مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی غلام نے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرلی اور عورت سے دخول بھی کرلیا تو جو مہر عورت کو دے چکا ہے وہ عورت کا ہوگا۔
حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (إذا).